School of Law

  • Home -
  • School of Law

Welcome to the School of Law

Inauguration Ceremony 

Department of Law UoT by Honorable Chief Justice Balochistan High Court

Justice Muhammad Noor Miskanzai - 05/10/2017.

Image may contain: 4 people, people standing

 

:تربت یونیورسٹی میں لا ڈپارٹمنٹ کا قیام، چیف جسٹس نے افتتاح کیا

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نورمسکانزئی نے کہا ہے تربت یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف لا کا افتتاح کر کے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے کیوں کہ آج کے بعد یہاں کے لوگوں کو دیگر علوم کے ساتھ لا کی تعلیم حاصل کرنے کا بھی موقع ملے گا، قانون کی تعلیم کسی بھی ملک قوم یا معاشرے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ تربت جیسے دورافتادہ علاقے میں

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف تربت میں شعبہ لا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم کاکڑ، تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، ایڈوکیٹ جنرل امان اللہ کنرانی اور شعبہ لا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے بھی خطاب کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ موجودہ دور علم کی صدی ہے اور قانون کی تعلیم حاصل کر کے انسان اپنی شخصیت، اپنے اور دوسروں کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کا مقام ہے کہ میں آج جس منصب پر فائز ہوں اس کا کریڈٹ اسی مقدس شعبے کو جاتا ہے جس کی بنیاد آج تربت یونیورسٹی میں رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے تربت یونیورسٹی کی انتظامیہ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شعبہ قانون کی ترقی کے لئے عدلیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا اور جج صاحبان بلامعاوضہ یونیورسٹی میں پڑھائیں Image may contain: 6 people, people sitting and indoorگے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے تربت یونیورسٹی آمد اور لا ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کرنے پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نورمسکانزئی اور ہائی کورٹ کے دیگر جج صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تربت یونورسٹی سے منسلک ہر فرد کا مطمع نظراس ادارے کو مالی، انتظامی اور تعلیمی و تحقیقی میدان میں ایک مستحکم اور مثالی ادارہ بنانا ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں بلوچستان ہائی کورٹ سمیت دیگر اداروں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ تربت یونیورسٹی کو نہ صرف قانون کی تعلیم بلکہ دیگر سائنس و ٹیکنالوجی سمیت سوشل سائنسز کے میدان میں ملکی و بین الاقوامی ممتاز یونیورسٹیوں کے برابر لایا جا سکے۔

انہوں نے پہلے بیچ کے طلبا وطالبات کے لیے فیسوں میں پانچ ہزار روپے کی رعایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تربت یونیورسٹی نے 2013 میں اپنے تعلیمی سفر کا آغاز تین پروگراموں سے کیا اور اب پندرہ پروگراموں میں درس وتدریس کا عمل جاری ہے اور 2025 تک ڈپارٹمنٹس کی تعداد تیس تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے تربت یونیورسٹی کی ترقی میں اپنے اساتذہ کرام اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کوششوں کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی نے کہا کہ مکران ریجن علم و ذہانت کے اعتبار سے بلوچستان کا ذرخیز علاقہ ہے جس کے رہنے والے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ اس علاقے کے لوگ عدلیہ کے شعبے میں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف ڈگریاں تقسیم کرنے کے بجائے معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینا چاہیے، ہمیں نعرہ بازی کی سیاست سے باہر نکل کر ملک و قوم کی ترقی کے عمل میں حصہ لینا چاہیے۔

 

افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، تعلیمی اداروں کے سربراہان، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس نزیر احمد لانگو، جناب جسٹس منوراحمد شاہوانی، رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ، صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اکرم بلوچ، میئر تربت سٹی قاضی غلام رسول ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی فدا حسین دشتی مختلف محکموں کے سربراہان، سیشن و سول ججز، ڈسٹرکٹ اٹارنی، فیکلٹی آف لاء کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد گچکی، رجسٹرار تربت یونیورسٹی ڈاکٹر حنیف الرحمان، انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبو بلوچ، ڈائریکٹر فنانس غلام فاروق بلوچ، ڈائریکٹر پلاننگ محمد حیات بلوچ، ڈائریکٹر گوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ، تربت یونیورسٹی کے اساتذہ کرام، انتظامی افسران، طلبا و طالبات، وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندے، اور صحافیوں کے علاوہ دیگر معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس سے پہلے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نورمسکانزئی نے تربت یونیورسٹی میں نئے قائم شدہ تدریسی شعبہ ڈپارٹمنٹ آف لا کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بلوچستان کے دیگر جج صاحبان سمیت اساتذہ کرام، انتظامی افسران اور معزز شہری بھی موجود تھے۔

قانون کی تعلیم دینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہماری درخواست پر تربت یونیورسٹی نے شعبہ قانون قائم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے یہ ہرسطح پر پذیرائی کا مستحق ہے۔

Prof. Dr. Gul Hasan

Prof. Dr. Gul Hasan

  • Professor
  • PhD
    NUML, H-9, Islamabad, Pakistan
  • LLM
    Kuban State University, Russian Federation
  • drgulh@uot.edu.pk
Mr. Mohammad Umar

Mr. Mohammad Umar

  • Lecturer
  • LLB
    University Law College, Quetta, Pakistan
Mr. Beebagr Riaz

Mr. Beebagr Riaz

  • Lecturer
  • LLB
    S. M. Law College, Karachi, Pakistan
Mr. Mehmood Ameer

Mr. Mehmood Ameer

  • Lecturer
  • LLM (in progress)
    University Law College, Quetta, Pakistan
Mr. Naseem Baloch

Mr. Naseem Baloch

  • Lecturer
  • LLM
    S. M. Law College, Karachi, Pakistan
Ms. Farah Bahram

Ms. Farah Bahram

  • Lecturer (visiting)
  • LLB
    International Islamic University, Islamabad, Pakistan

 Fee structure of Law Education

 

 

1st  batch

Subsequent batches

LLB  5 Year Programme

 

Admission Fee.

2000

2000

Registration fee.

1000

1000

Tuition Fee per semester.

12510

17510

Examination Fee per semester.

500

500

Library Fee per semester.

250

250

Lab Fee per semester.

500

500

Security Fee (Refundable).

2000

2000

Sports Fee per semester

250

250

Student ID (one time).

100

100

Transport Fee per month as per Transport section rules.

 

 

Student Scholarship Endowment Fund (One Time).

1000

1000

Student Welfare Fund (One Time)

500

500

 

Total

20610

25610

     
 

 

 

 

 

LLB  3  Year programme

 

Admission Fee

2000

2000

Registration fee

1000

1000

Tuition Fee per semester

20000

25000

Examination Fee per semester

500

500

Library Fee per semester

500

500

Lab Fee per semester

250

250

Security Fee (Refundable)

2000

2000

Sports Fee per semester

250

250

Student ID (one time )

100

100

Transport Fee per month as per Transport section rules

 

 

Student Scholarship Endowment Fund (One Time)

2000

2000

Student Welfare Fund (One Time )

500

500

Total

29250

33850