اعلامیہ تربت یونیورسٹی بلیدہ سے مین کیمپس تک بس سروس شروع کر رہی ہے
Posted on 11 Mar, 2026 - Published by
تربت(11مارچ 2026)تربت یونیورسٹی نے بلیدہ اور اس کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلیدہ سے یونیورسٹی تک بس سروس جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تربت یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد بلیدہ سے تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس تک باقاعدہ بس سروس شروع کی جائے گی تاکہ اس علاقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو یونیورسٹی آنے جانے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ اس سلسلے میں بلیدہ سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش پذیرطلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بس سروس سے مستفید ہونے کے لیے یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سیکشن سے رابطہ کریں