News


انتظار کی گھڑیاں ختم: جامعہ تربت میں چار روزہ "کیچ اکیڈمک گالا 2026" کا آغاز 17 نومبر سے ہوگا

Posted on 16 Nov, 2026 - Published by

 علم، تحقیق، تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری سرگرمیوں کا رنگا رنگ سنگم "کیچ اکیڈمک گالا 2026" 17 نومبر سے جامعہ تربت کے مین کیمپس میں شروع ہو رہا ہے، جو 20 نومبر تک جاری رہے گا۔ جامعہ تربت کے زیر اہتمام اس چار روزہ میگا ایونٹ کا بنيادی مقصد نوجوان نسل بالخصوص طلبہ و طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں علمی و تنقیدی سوچ کا فروغ، اور یونیورسٹی و مقامی کمیونٹی کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ، والدین، میڈیا کے نمائندوں، شہریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔