جامعہ تربت: چوتھے کانووکیشن کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 4 دسمبر تک توسیع
Posted on 26 Nov, 2026 - Published by
جامعہ تربت نے چوتھے کانووکیشن 2027 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 4 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔
کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2025 میں ڈگری مکمل کرنے والے بی ایس اور ایم ایس/ایم فل کے فارغ التحصیل طلبہ رجسٹریشن کرانے کے اہل ہیں۔ علاوہ ازیں، یکم جنوری 2025 سے 13 اکتوبر 2026 کے دوران ڈگری مکمل کرنے والے تمام ایم ایس اور ایم فل اسکالرز بھی کانووکیشن میں شرکت کرنے کے لئے شرکت کراسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق رجسٹریشن فیس 3,500 روپے مقرر کی گئی ہے، جو بینک چالان یا بینک ڈرافٹ کے ذریعے بنام ڈائریکٹر فائنانس، نیشنل بینک آف پاکستان، یونیورسٹی برانچ کے اکاؤنٹ نمبر 2257003139765868، میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
درخواست فارم مطلوبہ ڈاکومنٹس کی چیک لسٹ کے ساتھ مین کیمپس میں کنٹرولر امتحانات اور سٹی کیمپس کی فیکلٹی آف لا سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے علاوہ آن لائن پورٹل https://uot.edu.pk/downloads/uot-convocation-form-2027 فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ
پر بھی جمع کیے جا سکتے ہیں۔ https://forms.gle/Rm15VgSn9YykY5i96
مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے امیدوار کنٹرولر امتحانات کے دفتر یا ٹیلیفون نمبرز 0852-400508 اور 0852-400510 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔