News


تربت یونیورسٹی نے سپرنگ 2026 سیشن کے انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on 05 Dec, 2025 - Published by

یونیورسٹی آف تربت نے سپرنگ2026 سینشن کے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی ایڈاور ایل ایل بی کے علاوہ تمام انڈر گریجویٹ پروگرام (بی ایس اوراے ڈی)میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ بروز پیر، 15 دسمبر 2025ء کو تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوں گے۔ ٹیسٹ سینٹر میں رپورٹنگ ٹائم صبح 10 بجے مقررکیاگیاہے۔امیدوار یونیورسٹی کے آفیشل پورٹل https://uot.edu.pk/admission-portal/admission-slip پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنی ایڈمشن سلپ آن لائن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امیدوار دفتری اوقات (صبح 9:00 بجے تا شام 4:00 بجے) کے دوران یونیورسٹی کے مین کیمپس میں واقع ایڈمشن سیل سے بھی اپنی سلپ دستی طور پر حاصل کرسکتے ہیں۔تمام امیدواروں کے لیے لازم ہے کہ وہ ٹیسٹ کے دن اپنی پرنٹ شدہ ایڈمشن سلپ اور اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC) اپنے ہمراہ لائیں۔ مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے تربت یونیورسٹی کے ایڈمشن سیل سے ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے: 400539-0852 یا 400529-0852