News


جامعہ تربت میں تعلیمی سال اسپرنگ 2027کے لئے 64 سے زائد انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں داخلوں کا آغاز، 15 ستمبر آخری تاریخ مقرر

Posted on 17 Aug, 2026 - Published by

تربت (17 اگست 2026) جامعہ تربت نے تعلیمی سال اسپرنگ 2027 کے لیے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ سطح کے 64 سے زائد تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق بی ایس کے 19 پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری کے 16پروگرامزاور پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری (بی ایس پانچواں سمسٹر)کے 13 پروگرامزکےعلاوہ پی ایچ ڈی کے 4 پروگرامز اورایم فل، ایم ایس اور ایم بی اے کے 12 پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔

مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے متعدد اسکالرشپس اور مالی امداد کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے چوبیس گھنٹے تیز رفتار انٹرنیٹ،  ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ، سمارٹ کلاس روم،جدید لیبارٹریز اور اے آئی لیب کی سہولیات بھی موجود ہیں۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے علاوہ یونیورسٹی کے مین کیمپس (داخلہ سیل) یا سٹی کیمپس (لاء ڈیپارٹمنٹ) سے حاصل اور جمع کیے جا سکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

مذید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں
https://uot.edu.pk/admission-open-for-spring-2027
 آن لائن اپلائی کے لئے وزٹ کریں

https://admissions.universityofturbat.com

مذید معلومات کے لئے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

0852400514 ، 0852400529 یا 0852400539