جامعہ تربت میں "کیچ اکیڈمک گالا 2026" کی تیاریاں عروج پر: اے آئی بوٹ کیمپ سے میوزیکل ٹیلنٹ ہنٹ تک علم، ہنر، تفریح اور تخلیقی سرگرمیوں کا رنگا رنگ فیسٹیول نومبر میں سجے گا
Posted on 26 Oct, 2026 - Published by
جامعہ تربت کے تعلیمی و انتظامی شعبہ جات اور مختلف اسٹوڈنٹ کلبز اور سوسائٹیز کے مشترکہ تعاون سے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں نومبر میں "کیچ اکیڈمک گالا 2026" کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ ایک جامع ہم نصابی، تخلیقی، تفریحی، ٹیکنالوجی اور ثقافتی فیسٹیول ہوگا، جس میں رنگا رنگ پروگراموں اور مقابلوں کے ذریعے طلباء اور نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔ جامعہ تربت کے طویل المدتی وژن اور اسٹریٹجک پلان 2026-30 سے ہم آہنگ اس میگا ایونٹ کا مقصد طلباء اور علاقے کے نوجوانوں کو سیکھنے، تخلیق کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔اس میگا ایونٹ میں بزنس آئیڈیا کمپیٹیشن، کیریئر کاؤنسلنگ بوٹ کیمپ، انٹرپرینیورشپ بوٹ کیمپ، بزنس گالا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بوٹ کیمپ، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کمپیٹیشن، سائنس، آرٹ اینڈ انوویشن کمپیٹیشن، ڈرامہ و شاعری، میوزیکل ٹیلنٹ ہنٹ کمپیٹیشن اور کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ دیگر علمی، تفریحی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان پروگرامز اور سرگرمیوں کی تاریخ، رجسٹریشن اور مقابلوں میں شرکت کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ اس میگا فیسٹیول میں طلباء، والدین، نوجوان، تعلیمی ادارے، کاروباری شخصیات اور عوام شرکت کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق، جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کے وژن اور خصوصی احکامات کے تحت منعقد ہونے والے اس میگا ایونٹ میں تمام شرکاء کو اپنی دلچسپی کے مطابق اپنی صلاحیتیں دکھانے اور نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ یہ میگا ایونٹ خطے کے تعلیمی اداروں، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی، باہمی رواداری، قومی یکجہتی اور امن کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے دفتری اوقات کار میں ان فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
۔0852-400506، 0852-400512، 0852-400547، 0852-400611