News


شہیدذاکربلوچ میموریل پبلک لائبریری میں پرسکون تعلیمی ماحول اورریڈنگ کلچرقابل تعریف ہے،میئرتربت بلخ شیرقاضی

Posted on 16 Mar, 2025 - Published by

تربت،میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی نے گزشتہ دنوں جامعہ تربت لاء فیکلٹی میں واقع جامعہ تربت کے زیرانتظام شہیدذاکربلوچ میموریل پبلک لائبریری کا دورہ کیا جہاں لائبریری انتظامیہ نے انہیں لائبریری کے میل اورفیمیل سیکشن کا دورہ کرایا -لائبریری میں موجود سہولیات سے متعلق میئرتربت کوبریفنگ دیتے ہوئے لائبریری انتظامیہ نےکہاکہ جامعہ تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرگل حسن کی سربراہی میں جامعہ تربت اس ریجن میں کتاب دوستی اور ریڈنگ کلچر کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔نوجوانوں کو کتابوں کی طرف راغب کرنے کے لئے جامعہ تربت اہم اقدامات اٹھارہی ہے جن کی بدولت علاقے کے نوجوان ان سہولیات سے مستفید ہوکر مقابلے کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ ان کی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہاہے۔وائس چانسلرڈاکٹر گل حسن کی خصوصی ہدایات پرجامعہ تربت کے زیرانتظام تمام لائبریریوں میں نوجوانوں اور طلباء کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ علاقے کے نوجوان تمام شعبہ ہائے زندگی میں بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے معاشرے کی ترقی وخوشحالی میں بھرپورکردار اداکرسکیں۔ جامعہ تربت کی جانب سے کتاب دوست پالیسیوں اور ریڈنگ کلچر کو فروغ دینے کی بدولت ہمارے نوجوانوں میں اعلی تعلیم کے حصول کی رجحانات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ نوجوانوں کوکتابوں کی طرف راغب کرنے کے لئے لائبریری میں طلبہ اورطالبات کی ایک کثیرتعداد کوپرسکون علمی ماحول میں کتابوں کے مطالعہ میں مشغول دیکھ کرمیئرتربت نے انتہائی مسرت کا اظہارکیا- میئر تربت نے لائبریری میں علمی ماحول کو پروان چڑھانے پر لائبریری انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہاکہ لائبریری کو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے لائبریری انتظامیہ تحریری درخواست دے جس پر جلد کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وہ ہرممکن تعاون کیلئے تیارہیں۔ میئرتربت کی علم دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے، لائبریری کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں تعاون فراہم کرانے کی یقین دہانی پر لائبریری انتظامیہ نے میئر تربت کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر اور میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلران بھی ان کے ہمراہ تھے۔