تربت یونیورسٹی میں کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد
Posted on 26 Sep, 2025 - Published by
کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں یونیورسٹی آف تربت میں 25ستمبر2025 کو فیسٹیول کمیٹی کے تعاون سے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلہ کیچ کلچر سینٹر کے معروف آرٹسٹ زباد بلوچ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پرتربت یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، رجسٹرار گنگزار بلوچ ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد،پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کمال بلوچ، پی ایس او ٹووائس چانسلر میرباہڑ اورفیسٹیول کمیٹی کے عہدیداران التاز سخی، حافظ صلاح الدین سلفی، مقبول ناصر اور عومر ہوت نے پینٹنگ مقابلے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں جنہیں مزید نکھارنے اور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، شعبہ انگلش کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ میر بلوچ، شعبہ ایجوکیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹرمہنازاسلم کے علاوہ مختلف تعلیمی اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان ،فیکلٹی ممبرز اور انتظامی عملے نے بھی پینٹنگ مقابلے کادورہ کیا۔انہوں نے طلباء و طالبات اور فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا-اس سے پہلے فیسٹیول کمیٹی کے عہدیداران نے رجسٹرار گنگزاربلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار غوث بخش بزنجو بھی موجود تھے۔







