News


تربت یونیورسٹی،اسپرنگ 2026 ایڈمیشن کی پہلی میرٹ لسٹ: فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبرمقرر

Posted on 23 Dec, 2025 - Published by

یونیورسٹی آف تربت کے اعلامیہ کے مطابق اسپرنگ 2026 سیشن کے مختلف انڈرگریجویٹ پروگرامز کی پہلی میرٹ لسٹ میں منتخب امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا داخلہ کنفرم کرنے کے لیے 24 دسمبر 2025 تک داخلہ فیس حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کی تربت یونیورسٹی برانچ میں جمع کروائیں۔مقررہ تاریخ تک داخلہ فیس جمع نہ کروانے والے امیدواروں کا داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا اور ان کی جگہ ویٹنگ لسٹ میں موجود امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا۔فیس چالان یونیورسٹی کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل سے دفتری اوقات کے دوران حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بینک میں فیس جمع کروانے کے بعد جمع  شدہ چالان کی ایک کاپی فوری طور پر ایڈمیشن سیل میں جمع کروانا لازمی ہے۔امیدوار اپنے تمام اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں تاکہ ایڈمیشن سیل سے ان کی تصدیق کرائی جا سکے۔وہ امیدوار جنہوں نے ہوپ سرٹیفکیٹ (Hope Certificate)پر اپلائی کیا تھا، وہ اپنے اصل رزلٹ کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی  ایڈمیشن سیل میں لازمی جمع کروائیں۔ وہ امیدوار جو پہلے سے کسی پروگرام میں زیر تعلیم ہیں،  وہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ایڈمیشن سیل سے رابطہ کریں۔پہلی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔https://uot.edu.pk/merit-list-spring-2026