قائداعظم کے ۱۴۹ ویں یومِ ولادت کے موقع پر تربت یونیورسٹی کی جانب سے شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، بانیٔ پاکستان کے افکار کی روشنی میں ترقیٔ وطن کے عزم کا اعادہ
Posted on 25 Dec, 2025 - Published by
یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران نے بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے ۱۴۹ ویں یومِ ولادت کے موقع پر انہیں بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کی خاطر قائد کی گراں قدر خدمات اور انتھک جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پیغام میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت اور بے مثال تدبر نے برصغیر کے بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر نہ صرف متحد کیا بلکہ وہ سچے نجات دہندہ بھی ثابت ہوئے۔
پیغام میں زور دیا گیا ہے کہ قائد کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔