تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت
Posted on 31 Oct, 2025 - Published by
کوئٹہ (30اکتوبر 2025) یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرگل حسن نے تربت یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد اور پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کمال بلوچ کے ہمراہ بلوچستان کی صوبائی وزیر تعلیم اور یونیورسٹی آف تربت کی پرو چانسلر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت کی پوری کمیونٹی اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جنت میں مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین اورسوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔
