News


ڈاکٹر کمال احمد نے تربت یونیورسٹی کے تیسرے پرو وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا، وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ وفیکلٹی کی مبارکباد

Posted on 25 Nov, 2025 - Published by

تربت(24 نومبر 2025)ڈاکٹر کمال احمد نے پیر کے روز یونیورسٹی آف تربت کے تیسرے پرو وائس چانسلر کی حیثیت سے باضابطہ طور پراپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی کے اعلی انتظامی افسران کے ہمراہ پروقار انداز میں پرووائس چانسلر کے منصب کا چارج  باضابطہ طورپر ڈاکٹر کمال احمد کے حوالے کیا۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق گورنر بلوچستان نے حال ہی میں ڈاکٹر کمال احمد کی بطور پرو وائس چانسلرتربت یونیورسٹی  تقرری کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان کی یہ تقرری ان کی طویل علمی وپیشہ ورانہ  خدمات، اعلی تعلیمی پس منظر اور قابل تحسین انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں عمل میں لائی گئی ہے۔پرو وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے ڈاکٹر کمال احمد کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کو  یونیورسٹی کی ترقی اور انتظامی نظم وضبط کو تقویت دینے کے لئے بروئے کارلائیں گے۔