تربت یونیورسٹی نے اسپرنگ 2026 کے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے دوسری میرٹ لسٹ جاری کر دی
Posted on 02 Jan, 2026 - Published by
یونیورسٹی آف تربت نے اسپرنگ 2026 سیشن کے لیے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ دوسری میرٹ لسٹ میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ داخلہ فیس 9 جنوری 2026 تک حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کی یونیورسٹی آف تربت برانچ یا مین برانچ تربت میں یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔فیس جمع کروانے کے بعد جمع شدہ چالان کی ایک نقل متعلقہ ایڈمیشن سیل میں جمع کریں۔ فیس چالان یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل یا سٹی کیمپس شعبہ لاء سے دفتری اوقات کے دوران حاصل کیا جا سکتا ہے۔دوسری میرٹ لسٹ میں شامل امیدواروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے ایڈمیشن سیل میں پیش ہوں۔اگر کوئی امیدوار 9 جنوری 2026 تک داخلے سے متعلق تمام ضروری کارروائیاں مکمل نہیں کرتا/کرتی، تو اس کا داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا اور اسکی جگہ ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدوار کو داخلہ دیا جائے گا۔ وہ امیدوار جو پہلے سے کسی تعلیمی پروگرام میں داخل ہیں، وہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل سے رابطہ کریں۔دوسری میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے
https://uot.edu.pk/merit-list-spring-2026